روسی صدر پیوٹن اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اﷲ علی خامنائی کے درمیان ملاقات کے بعد ترجمان نے کہا کہ دونوں ملک شام میں بحران کے سیاسی حل کے حامی ہیں۔

روس اورایران کاشام میں خانہ جنگی کےخاتمےکیلئے بین الاقوامی امن منصوبےکی ضرورت پرزور
24 نومبر 2015 (13:23)
0

روس ا ور ایران نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی امن منصوبے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔روسی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تہران میں صدر ولادی میرپیوٹن اورایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے درمیان ملاقات بڑی مفید رہی۔


ترجمان نے کہا کہ دونوں ملک شام میں بحران کے سیاسی حل کے حامی ہیں ۔ انہوں نے انتخابات کے ذریعے شام کی قیادت میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی حمایت کی۔ادھر شام کے صوبےAl Raqqa میں روسی فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کی جانب سے خام تیل کے چرائے گئے ایک ہزار آئل ٹینکرز تباہ کردیئے گئے ہیں۔