امریکہ کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں اس اعتماد کا اظہار کیاکہ دولت اسلامیہ کو شکست دی جائے گی ۔

 دولت اسلامیہ سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں :جان کیری
24 نومبر 2015 (12:01)
0

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ سے امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور لوگوں سے کہاہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں۔ایک امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ دولت اسلامیہ کو شکست دی جائے گی ۔

جان کیری خطے کی موجودہ صورتحال خصوصا دولت اسلامیہ کے جنگجووں کے خلاف جنگ کے حوالے سے مشاورت کے لئے اس وقت ابوظہبی میں ہیں۔