بڑی تعداد میں ہتھیار ، منشیات اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

کراچی : رینجرز نے تلاشی کی کارروائی میں40 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا
24 نومبر 2015 (11:40)
0

کراچی میں آج صبح سندھ رینجرز نے ناتھن خان ہزارہ گوٹھ کے علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے کو بتایا کہ یہ کارروائی کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملزمان ، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔


بڑی تعداد میں ہتھیار ، منشیات اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔