گورنر پنجاب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔

تھانوں کو عام شہری کے دل میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا چاہئیے:رجوانہ
24 نومبر 2015 (17:49)
0

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لانے کیلئے پولیس کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔

وہ منگل کو گورنر ہاوس لاہور میں نیشنل پولیس اکیڈیمی کے بیالیسویں تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کو عام شہری کے دل میں خوف کی بجائے تحفظ کا احساس پیدا کرنا چاہئیے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔