پی آئی اے کی بوئنگ777لیز کے بارے میں اطلاعات کی تردید
24 نومبر 2015 (21:40)
0

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے بوئنگ 777کی لیز کے بارے میں باقاعدگیوں سے متعلق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے منگل کو اسلام آباد میں ایک بیان میں کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے نے لیز کے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے پہلے طیارے کا معائنہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا طیارے میں تمام خوبیاں اورنظام موجود ہیں جن کے بارے میں ذرائع ابلاغ پر بات کی گئی ہے۔