وزیراعظم کے معاون خصوصی نے تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مہا بودھی سوسائٹی کے اقدامات کو سراہا۔

پاکستان بدھ مت کےپیروکاروں کی سہولت کےلئے تمام ممکن اقدامات جاری رکھےگا:فاطمی
24 نومبر 2015 (11:30)
0

خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان بدھ مت کے پیروکاروں کی سہولت کے لئے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بات سری لنکا کے مہا بودھی سوسائٹی کے صدر Ven Banagala Upatissa سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

طارق فاطمی نے تعلیم اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سوسائٹی کے اقدامات کو سراہا۔مہابودھی سوسائٹی کے صدر نے پاکستان میں بدھ مت کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔