بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی: ڈار
24 مئی 2017 (22:07)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کی فلاح وبہبود ، پائیداراوربلند اقتصادی شرح نمو پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
انہوں نے بجٹ تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بجٹ میں مجموعی ملکی پیداوار میں ترقی کی شرح کا ہدف چھ فیصد ہوگا ۔
وزیرخزانہ نے خزانہ ڈویژن اور ایف بی آر کو وزیراعظم کی رہنمائی اور ہدایت کے مطابق بجٹ تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔