file photo

مانسہرہ ، مظفرآباد ، منگلا ایکسپریس وے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:فاروق
24 مئی 2017 (20:44)
0

آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مانسہرہ ، مظفرآباد ، منگلا ایکسپریس وے سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے بدھ کے روز ضلع حویلی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایکسپریس وے کی تکمیل سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے تین تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ڈسٹرکٹ دفاتر اور سڑکوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔