اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ، پنجاب اور خیبرپختونخواء کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی

file photo

بجلی کی تقسیم وترسیل سے متعلق خواجہ آصف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس
24 مئی 2017 (20:41)
0

بجلی کی تقسیم وترسیل سے متعلق امور پر تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے کیلئے آج اسلام آباد میں پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ، پنجاب اور خیبرپختونخواء کے وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں گنے کے پھوگ سے چلنے والے بجلی گھروں سے بجلی کی خریداری کے امور کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا۔
چترال ، کوہستان اور دیگر علاقوں کے بجلی گھروں کو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چکدرہ اور مانسہرہ گرڈ اسٹیشنوں پر کام تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ ان علاقوں میں وولٹیج کی کمی اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے۔