اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے انٹرویوز لئے جا رہے ہیں

file photo

کلبھوشن یادیو کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں موقف ہے:اٹارنی جنرل
24 مئی 2017 (20:37)
0

اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کا یکساں موقف ہے کیونکہ یہ پاکستان کی خودمختاری کا معاملہ ہے۔
بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عالمی عدالت انصاف کی اگلی سماعت میں خود شریک ہوں گے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈہاک جج کی تقرری کے لئے انٹرویوز لئے جا رہے ہیں۔