بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا

file photo

قومی اسمبلی، کمپنیوں کے بل مجریہ2017اکثریت سے منظور
24 مئی 2017 (20:33)
0

قومی اسمبلی نےبدھ کے روز اکثریت کے ساتھ کمپنیوں کے بل مجریہ 2017 کو منظور کر لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور اے این پی نے بل کی مخالفت کی۔
ایوان نے سید نوید قمر ، اسد عمر ، ڈاکٹر شیریں مزاری کی طرف سے پیش کی گئی ترامیم کو بھی مسترد کر دیا۔پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے آج ایوان میں نابالغوں کو انصاف کی فراہمی کے بل مجریہ2017 پیش کیا۔بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔