file photo

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کانگو میں بھوک کی وجہ سے 4 لاکھ بچے ہلاک ہوسکتے ہیں
24 مئی 2017 (20:24)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو کے شورش زدہ Kasai خطے میں تقریباً چار لاکھ بچوں کے بھوک سے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ۔یونیسف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی ماہ سے جاری تشدد سے خطے کے دس لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسف کو اس صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے چار کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی ضرورت ہے ۔