24 مئی 2017 (20:04)
0

پاک بحریہ کے ٹینکر کے ذریعے کراچی سے گوادر لائے گئے پینے کے پانی کو شہریوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔شہر میں پانی کی قلت کے پیش نظر کل ٹینکر کے ذریعے بارہ سو ٹن تازہ پانی گوادر لایا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ عوام کو آزمائش کی ہر گھڑی میں ہرممکن خدمات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔