ای کامرس کامیابی کا اہم ذریعہ ہے: ماروی
24 مئی 2017 (19:59)
0

وزیر مملکت اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ ای کامرس کامیابی کا اہم ذریعہ ہے کیونکہ یہ روزگار کے مواقع ، سرمایہ کاری کے فروغ اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں ای کامرس کے بارے میں ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کو ٹی سی ایس ، Yavyo اور Cheezmall جیسے خریدوفروخت کے مختلف پلیٹ فارم سے جوڑ دیا ہے ۔