دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے استشنٰی کے باوجود کوئی رعایت نہیں مانگی:رہنما مسلم لیگ نون
24 مئی 2017 (19:54)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدالتوں سے استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود کبھی کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے۔
یہ بات کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر دانیال عزیز نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے اہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کیا۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ تاخیری حربے اختیار کر کے عدالت میں تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنے خلاف الزامات کا سامنا کریں۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے منی ٹریل کے بارے میں عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں بڑی حد تک تضاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جمائما خان کی طرف سے موصول ہونے والی رقم کی تفصیل پیش کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔