صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی حیثیت حاصل ہے ۔

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:ممنون
24 مئی 2017 (19:45)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کو اسلام آباد میں افریقی ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدرممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو خصوصی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان نے افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے افریقہ سے متعلق پالیسی اختیار کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کو دنیا کے مختلف حصوں کو ملانے کیلئے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔