file photo

بھارتی فوج کا ایل او سی پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ
24 مئی 2017 (19:39)
0

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے Hanjar سیکٹر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مبصرین کنٹرول لائن کے دورے پر تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ ہیں۔
قوانین کے مطابق فلپائن اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر اقوام متحدہ کا نیلگوں پرچم لہرا رہا تھا۔