file photo

ٹیکس وصولی میں اضافہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے:برجیس طاہر
24 مئی 2017 (19:10)
0

امور کشمیر کے وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے محکمہ محاصل کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آزاد کشمیر میں ٹیکس اہداف کی تکمیل کے لئے تمام ممکن کوششیں کریں۔