کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم رمضان سے بیس رمضان تک ہوگا

file photo

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان
24 مئی 2017 (19:05)
0

پاکستان ریلوے نے تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں بیس فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم رمضان سے بیس رمضان تک ہوگا۔
کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے کے خسارے میں کمی لانے کیل ئے آمدن میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ریلوے کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مجموعی طور پر بیس ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔