file photo

اقتصادی سروے کل اسلام آباد میں جاری کیا جارہا ہے
24 مئی 2017 (17:36)
0

اقتصادی سروے کل اسلام آباد میں جاری کیا جا رہا ہے۔
توقع ہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار ایک نیوز کانفرنس میں سروے کا اجراء کریں گے جس میں ختم ہونے والے مالی سال کے لئے قومی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ادھر آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ جمعے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔