وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی احساس ذمہ داری سے وابستہ ہے

تمام متعلقہ حکام سوشل میڈیا کو تعمیری، قومیت سازی کی غرض ضابطے کے تحت لانے کا طریقہ وضع کریں: نثار
24 مئی 2017 (17:33)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو تعمیری اور قومیت سازی کیلئے استعمال کرنے کی غرض سے ضابطے کے تحت لانے کا طریقہ کار وضع کریں۔
بدھ کو اسلام آباد میںایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اورنادرا کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کیلئے سروس پروائیڈرز ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سمیت تمام فریقوں سے مشاورت کریں۔
وزیر داخلہ نے دفتر خارجہ سے بھی کہا کہ وہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کریں اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی اشاعت کے معاملے پر او آئی سی کی سطح پر اجلاس بلائیں
انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی احساس ذمہ داری سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی صارفین کو جھوٹے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے دوسرے کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت دی جاسکتی۔