بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں پاکستان ریلویز اور وزارت پٹرولیم کے درمیان ایندھن کی نقل وحمل کے معاہدے پر دستخط کئے گئے

file photo

پی ایس او کی ریلوے کو سالانہ 20لاکھ ٹن ایندھن کی فراہمی
24 مئی 2017 (17:20)
0

پاکستان اسٹیٹ آئل ریلوے کو سالانہ تقریباً بیس لاکھ ٹن ایندھن فراہم کرے گا۔
بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب میں پاکستان ریلویز اور وزارت پٹرولیم کے درمیان ایندھن کی نقل وحمل کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
یہ معاہدہ پانچ سال کے لئے کیا گیا ہے جسے دونوں فریقوں کی مشاورت سے توسیع دی جا سکتی ہے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی تقریب میں موجود تھے۔
وزیر ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ اس معاہدے سے ریلوے کی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی اور پی ایس او بھی اسکے ایندھن کو مسلسل استعمال کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدنی بڑھ کر اکتالیس ارب روپے ہو جائے گی جو دو ہزار بارہ تیرہ میں صرف اٹھارہ ارب روپے تھے۔