وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے

File Photo

عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری حکومت کی ترجیح ہے: وزیر اعظم
24 مئی 2017 (17:15)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی واقتصادی بہتری حکومت کی ترجیح ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لئے بجٹ کی حکمت عملی ایک اہم ذریعہ ہے ۔
انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے تاہم اس کے علاوہ سماجی شعبے کو بھی اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔
نواز شریف نے کہا کہ مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے لئے ترقیاتی فنڈز میں مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے مقابلے میں تین گنا غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادجموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی مناسب ترجیح دی ہے ۔