شہباز شریف نے مقررہ مدت سے پہلے منصوبے کی تکمیل پر چینی وفد کو مبارکباد دی ہے ۔

وزیراعظم کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر کے پہلے یونٹ کا کل افتتاح کرینگے
24 مئی 2017 (16:07)
0

کوئلے سے چلنے والے 660 میگاواٹ کے ساہیوال بجلی گھر کے پہلے یونٹ کا جمعرات کے روزافتتاح کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف منصوبے کاافتتاح کریں گے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے یہ بات آج لاہور میں چین کے Huaneng گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔وفد میں بجلی کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔
شہباز شریف نے مقررہ مدت سے پہلے منصوبے کی تکمیل پر چینی وفد کو مبارکباد دی۔
چینی وفد نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر کا دوسرا یونٹ بھی بہت جلد بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔