مانی شنکر نے امیت شاہ کے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تجزیے کو غلط قرار دیدیا
24 مئی 2017 (15:57)
0

مقبوضہ کشمیر میں کانگریس کے سینئررہنما اور بھار ت کے سابق وزیر مانی شنکر آیئر نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سربراہ امیت شاہ کے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تجزیے کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں امن اورترقی کے مرکز کے زیر اہتما م ایک سیمینار کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے مانی شنکر آیئر نے اعتراف کیا کہ کانگریس نے غلطیاں کی ہیں اور نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی بھار ت نواز مقامی جماعتیں کشمیر کے مسئلے کی ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا بھارت کی آزادی سے پہلے برطانوی وائس رائے لارڈ Linlithgow نے کہاتھا کہ بھارت میں صرف دو سے تین اضلاع میں گڑبڑہے تاہم Amit Shah بھی وہی کہہ رہے ہیں کہ کشمیر میں صرف تین اضلاع میں گڑبڑ ہے۔
مانی شنکر آیئر نے کہا پاکستان اور بھارت ،اوربھارت اورکشمیر کے درمیان مذاکرات کا یہ بالکل صحیح وقت ہے ،انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنا چاہتے ہیں۔