مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیرنے کہا ہے کہ وزارت اس سال عازمین حج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

عا زمین کی مدد کیلئے موبائل فون کی حج رہنما ایپ تیار کی گئی ہے: سردار محمدیوسف
24 مئی 2017 (15:37)
0

عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام فیصل مسجد اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ۔عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمدیوسف نے کہا کہ وزارت اس سال عازمین حج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عا زمین حج کی مدد کیلئے موبائل فون کی حج رہنما ایپ تیار کی گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج کی شناخت کیلئے ان کے احرام پر قومی پرچم لگایا جائے گا۔