بھارت کشمیر میں طاقت کے استعمال کا جواز پیدا کرنے کیلئے موساد کی مدد سے داعش جیسی تنظیم بنانے کی کوشش کررہاہے:آغا روح اللہ
24 مئی 2017 (15:24)
0

مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے بھارت نوازرہنما آغا روح اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال پاکستان کی پیدا کردہ نہیں تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے متکبرانہ اور غیر انسانی رویے کے باعث کشمیریوں کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیاہے۔
جموں و کشمیر کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر میں طاقت کے استعمال کا جواز پیدا کرنے کیلئے موساد کی مدد سے داعش جیسی تنظیم بنانے کی کوشش کررہاہے۔
آغا روح اللہ نے کہا کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں موساد کے سربراہ سے ملاقات کی اور اب بھارت اسرائیل جیسے رویے کا مظاہرہ کررہاہے۔