ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمارا آئین صنفی امتیاز سے قطع نظر نوجوانوں کو تعلیم کے مساوی مواقع کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔

پسماندگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے:صدر
24 مئی 2017 (15:04)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ خواتین کی افرادی قوت کی حیثیت سے کام کرنے سے ملک کی ترقی کا عمل تیز کرنے میں انتہائی مد د ملی ہےبدھ کواسلام آباد میں رفاہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ طالبات کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ خواتین کیلئے خصوصی کیمپس قائم کریں۔صدر نے کہا کہ ہمارا آئین صنفی امتیاز سے قطع نظر نوجوانوں کو تعلیم کے مساوی مواقع کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندگی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔