ا قوام متحدہ کے نمائندہ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق الزامات لگائے جانے کا عادی بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

شام : 16 ستمبر2016 کے مبینہ حملے میں سلفر گیس کے استعمال کے شواہد
24 مئی 2017 (13:12)
0

شام میں حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو 16 ستمبر2016 کے مبینہ حملے کے مقام سے اکٹھے کئے گئے نمونہ میں سلفر گیس کے استعمال جبکہ چار اپریل کے حملے کے مقام سے سیرن گیس کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔
اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے امور سے متعلق اعلیٰ نمائندہ آئیزومی نکامٹسو نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں کیمیائی ہتھیاروںکے استعمال سے متعلق الزامات لگائے جانے کا عادی بننے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تاہم یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ غیر جانبدار نہیں رہ سکتا۔