پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاہے کہ پاک فضائیہ مکمل طور پرتیار ہے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا: سہیل امان
24 مئی 2017 (12:56)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا ۔
سکردو میں قادری ائر بیس پر لڑاکا طیاروں کی مشقوں کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ مکمل طور پرتیار ہے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔مشقوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ موسم گرما کی معمول کی مشقیں ہیں۔
سہیل امان نے کہا کہ جے ایف 17 کی پیداوار میں تین گنا اضافہ کیاگیا ہے اور ان جنگی طیاروں کوجدید معیارات کے مطابق مزید بہتر کیاگیا ہے۔فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ جے ایف 17 پاکستان کا فخر ہے اور اس منصوبے کا مقصد خودانحصاری حاصل کر نا تھا۔
اس سے قبل ائر چیف نے معراج طیارہ اڑا کر مشقوں میں حصہ لیا۔