پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں تین ہزار سے زائد خاندان افغانستان سے واپس آئے ۔

افغانستان سے شمالی وزیرستان کے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل
24 مئی 2017 (12:27)
0

افغانستان سے شمالی وزیرستان کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ دوسرے مرحلے میں تین ہزار سے زائد خاندان افغانستان سے واپس آئے ۔

ان میں سے ایک ہزار چھ سو خاندان اپنے آبائی علاقوں میں واپس آئے جبکہ باقی ایک ہزار سات سو خاندانوں کا بنوں کے قریبBakakhel کیمپ میں اندراج کیا جارہا ہے انہیں رمضان المبارک سے پہلے واپس اپنے آبائی علاقوں میں بھجوایا جائے گا۔
یہ خاندان 2014 میں آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد افغانستان چلے گئے تھے۔