کانسرنڈ سٹیزنز گروپ کا بھارت پرتنازع کشمیر کے تمام فریقوں سے مذاکرات شروع کرنے پرزور
24 مئی 2017 (12:16)
0

بھارت کے سابق بیوروکریٹس ،ججوں اور صحافیوں پر مشتمل امن پسند گروپ کانسرنڈ سٹیزنز گروپ نے بھارت پرکشمیر کے تنازعے کے تمام فریقوں سے مذاکرات شروع کرنے پرزوردیا ہے۔
نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں گروپ نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں صورتحال معمول پر نہیں ہے اورہم مسلسل انکار کی حالت میں نہیں رہ سکتے۔
بیان میں کہاگیاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع امن سے محبت کرنیوالے تمام لوگوں کیلئے ناقابل قبول ہے جسے فوری طور پر بند ہوناچاہیے اورطاقت کے استعمال سے صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔