File Photo

ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے:شہباز
24 مئی 2017 (11:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

وہ بدھ کے روز لاہور میں ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق سے باتیں کررہے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔