پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے:ایڈمرل ذکا اللہ
24 مئی 2017 (11:15)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا کہ پاکستا ن کی بحریہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

وہ بدھ کے روز نیول وار کالج لاہور میں 46 ویں نیول کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع بحریہ کو جدید ترین آلات سے لیس کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش، چین، مصر، انڈونیشیا، اردن، ملائیشیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 20 غیر ملکی نیول افسروں نے بھی کورس میں شرکت کی۔