چھٹی خانہ اور مردم شماری آج مکمل ہوجائے گی
24 مئی 2017 (10:28)
0

چھٹی خانہ اور مردم شماری آج بے گھرافراد کی گنتی کے بعد مکمل ہوجائے گی۔ تاہم پُرکئے گئے فارموں کی واپسی کاعمل اگلے مہینے کی چوبیس تاریخ تک جاری رہیگا۔ مردم شماری کے اعداد وشمار کاخلاصہ اس سال جولائی میں جاری کئے جانے کاامکان ہے۔

مردم شماری دومراحل میں کی گئی ہے ۔
پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل تک پہلے مرحلے میں ملک کے تریسٹھ اضلاع میں یہ عمل مکمل کیاگیا جبکہ بقیہ اٹھاسی اضلاع میں مردم شماری کاعمل گزشتہ مہینے کی پچیس تاریخ کو شروع ہوا۔