آذربائیجان کا پاکستان کے ساتھ روابط کومزیدفروغ دینے کی خواہش کا اظہار
24 مئی 2017 (10:18)
0

آذربائیجان نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط کومزیدفروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کااظہارپاکستان میں آذربائیجان کے سفیرعلی علی زادہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔
وزیرتجارت خرم دستگیرنے کہاکہ پاکستان اورآذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات قلیل مدت میں دیرپاشراکت داری میں تبدیل ہوگئے ہیں۔