File Photo

چین کا شمالی کوریا کے ساتھ میزائل تجربات کے اُمورپر مذاکرات پرزور
24 مئی 2017 (07:24)
0

چین نے شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی اوربیلسٹک میزائل تجربات کے اُمورپرنئے مذاکرات پرزوردیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیرلیوJieyiنے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی کوریا کے مختلف ایٹمی اوربیلسٹک میزائل تجربات سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اوراسے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کیلئے شمالی کوریا کے ساتھ نئے مذاکرات کی اشد ضرورت ہے۔