File Photo

ملک میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
24 مئی 2017 (07:19)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم اسلام آباد،راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
بدھ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور چھبیس
کراچی تیس
کوئٹہ اٹھارہ
گلگت اورمری پندرہ
اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ