ناروے کا مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پُر امن طریقے سے حل کرنے پر زور
24 مئی 2017 (07:17)
0

ناروے نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے پُر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات ناروے کی پارلیمنٹ میں کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما Knut Arild Hareideکی جانب سے پیش کی گئی تحریک التواء پر بحث کے دوران کہی گئی۔
Arild Hareideنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور سوشل میڈیا سمیت اظہار رائے کی آزادی پر پابندیاں عائدکرنے پر افسوس ظاہر کیا۔
انہوں نے اس دیرینہ تنازعے کے پر امن حل کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ناروے کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
ناروے کے وزیرخارجہ Borge Brendeنے بھی تحریک پراپناردعمل دیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کے پُر امن حل کی ضرورت پرزوردیا۔