وزیرتجارت نے پاکستانی برآمدکنندگان پرزوردیاکہ وہ ملائیشیا کی منڈی پر بھرپور توجہ دیں اوراس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

File Photo

حکومت ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے کام کررہی ہے:دستگیر
24 مئی 2017 (07:12)
0

حکومت ملائیشیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کیلئے کام کررہی ہے تاکہ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے مزید رعایتیں حاصل کی جاسکیں۔ یہ بات وزیرتجارت خرم دستگیرنے اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

وزیرتجارت نے پاکستانی برآمدکنندگان پرزوردیاکہ وہ ملائیشیا کی منڈی پر بھرپور توجہ دیں اوراس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ٹیکسٹائل، آلات، جراحی اورچمڑے سمیت تمام اہم پاکستانی برآمدات پر ٹیرف بالکل نہیں ہے اس کے باوجود پاکستانی برآمدکنندگان اس منڈی کو ابھی تک نظراندازکررہے ہیں۔