وفاقی وزیر نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کو ملکی آئین اورقانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

File Photo

قومی سلامتی کے امور پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں:احسن
24 مئی 2017 (07:07)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ قومی سلامتی کے امور پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تمام ارکا ن پارلیمنٹ نے پاکستان کامفاد سربلند رکھنے کاحلف اٹھایاہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملکی آئین اورقانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سول اور فوجی تعلقات میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے انتشار پھیلانے کی بجائے صحت مند معاشرے کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ بجٹ خسارہ چاراعشاریہ چھ فیصد تک کم کیاگیاہے جو دوہزارتیرہ میں نو فیصد تھا۔