ترجمان نے کہاکہ ذرائع ابلاغ پراتحادی فوج سے متعلق جاری بات چیت محض مفروضوں پرمبنی ہے۔

File Photo

اسلامی اتحادی فوج کا مقصد دہشتگردی کاخاتمہ کرناہے:ذکریا
24 مئی 2017 (07:00)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ اسلامی اتحادی فوج کابنیادی مقصد دہشت گردی کاخاتمہ اور عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کرناہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلامی اتحادی فوج کے قواعد وضوابط اتحاد کے شراکت دارباہمی مشاورت سے طے کریں گے۔
ترجمان نے کہاکہ ذرائع ابلاغ پراتحادی فوج سے متعلق جاری بات چیت محض مفروضوں پرمبنی ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے تیارہے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو خطے میں انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی رہنمائوں نے بھی دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں کااعتراف کیاہے۔