صوبائی حکومتوں میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی :ڈار
24 مئی 2017 (06:52)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ صوبائی حکومتوں میں بڑھتی ہوئی تبدیلیوں کی وجہ سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے۔

وہ اسلام آباد میں سندھ کے گورنر محمدزبیرسے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ صوبے مالی وسائل کی دستیابی کی وجہ سے اب بہترپوزیشن میں ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اگلے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات بڑھارہی ہے جو تمام صوبوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
کراچی میں قیام امن کیلئے جاری آپریشن میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔گفتگو میں کہاگیا کہ شہر میں آپریشن سے سماجی اوراقتصادی سرگرمیوں پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور لوگوں کااعتمادپوری طرح بحال ہوگیاہے۔