ایک سوال کے جواب میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ روشن مستقبل کیلئے تلخ ماضی کو بھلا دینا چاہیئے

ہم اپنے ہمسایوں سے دور نہیں رہ سکتے:پرویز
24 مئی 2014 (19:08)
0

لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان \\\\\\\'بھارت میں حالیہ انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہے ۔

پرویز رشید نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں سے دور نہیں رہ سکتے ۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کیلئے تلخ ماضی کو بھلا دینا چاہیئے ۔
اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج \\\\\\\'حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور پاک فوج ملک کے بہترین مفاد میں سوچتی ہے ۔

 ایک اور سوال کے جواب میں وزیر نے کہا کہ مذاکرات 'طالبان کے ان گروپس کے ساتھ ہوں گے جو مذاکرات کیلئے رضامند ہیں ۔