قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اہم سیاسی جماعتو ں کاوزیراعظم کےدورہ بھارت کےفیصلے کا خیرمقدم
24 مئی 2014 (14:57)
0

اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھارت کے نئے منتخب وزیراعظم نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرنے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اسکے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہوں گے۔

 

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کر کے حکومت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ملک کے مفاد میں ہے اور اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل پر پیش رفت ہو گی۔

 

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیراعظم نے نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے حوالے سے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔