بھارت کے نامز د وزیراعظم نے نواز شریف کوحلف برداری کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی ۔

وزیراعظم نے مودی کا دعوت نامہ قبول کرلیا
24 مئی 2014 (10:44)
0

 وزیراعظم محمد نواز شریف بھارت کے نئے منتخب وزیراعظم نریندرا مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جو پیر(26مئی ) کو ہو گی۔

ایوان وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق نواز شریف تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نئی دلی جائیں گے۔وزیراعظم کی تقریب میں شرکت سے خطے میں امن کے قیام اور بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کا موقع ملے گا کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کے نامز د وزیراعظم نے نواز شریف کوحلف برداری کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی تھی ۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم منگل کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔وہ بھارتی صدر سے بھی ملاقات کریںگے۔

 


قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز ، خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اس دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔