اس سے خطے میں امن قائم کرنے اور بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی بنانے کا موقع ملے گا۔

 مودی کی حلف برداری:وزیراعظم کل دہلی جائینگے
24 مئی 2014 (21:33)
0

 وزیر اعظم نواز شریف پیر کے روز دہلی میں بھارت کے منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس سے خطے میں امن قائم کرنے اور بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی بنانے کا موقع ملے گا جس کا پاکستان نے ہمیشہ عزم ظاہر کیا ہے۔
وزیراعظم منگل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورصدر پرناب مکھر جی سے بھی ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کے منتخب وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کو تقریب میں شرکت کی باضابطہ طور پر دعوت دی تھی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی دورے کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔