وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے پرکشش ٹیرف نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے

وزیراعظم نے گڈانی میں کوئلے سے چلنے والے دواضافی بجلی گھروں کی منظوری دے دی
24 مئی 2014 (17:59)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے گڈانی میں کوئلے سے چلنے والے دو اضافی بجلی گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اُنہوں نے یہ منظوری ہفتہ کے روز لاہور میں گڈانی بجلی گھر کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کے بارے میں جائزہ اجلاس میں دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے پرکشش ٹیرف نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔


اُنہوں نے توانائی کے شعبے خصوصاََ گڈانی پاور پارک کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کی تعریف کی۔ اُنہوں نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں ان منصوبوں کیلئے کثیر فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچے کی تنصیب کے بارے میں جائزہ رپورٹ آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائے گی ۔
زمین ہموار کرنے اور جگہ کے تعین کا کام تین ہفتے کے اندر شروع ہوگا اور تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔