ریڈیو پاکستان کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کی تلخیوں کو بھولنا چاہتا ہے۔

پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کےذریعے تمام مسائل کےحل کاخواہشمند ہے: پرویزرشید
24 مئی 2014 (15:26)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے مذاکرات کے ذریعے حل کا خواہشمند ہے۔ہفتہ کوریڈیو پاکستان کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کی تلخیوں کو بھولنا چاہتا ہے۔

 

ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ منتخب وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وزیراعظم کے دورہ بھارت سے نواز شریف کو سارک کے رکن ملکوں اور دوسرے ممالک کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو محاذآرائی کے بجائے خطے کے روشن مستقبل کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔