توقع ہےکہ بجلی پیداکرنےکایہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

 چینی کمپنی کی تھرکول میں3 ارب20 کروڑڈالرکی سرمایہ کاری
24 مئی 2014 (15:17)
0

سندھ میں چین کی گلوبل مائیننگ چائنہ کمپنی تھرکول میں توانائی سے متعلق منصوبوں پر تین ارب بیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

 

ریڈیو پاکستان کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو نے بتایا ہے کہ ایک کروڑ ٹن کوئلہ نکالنے کیلئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر جبکہ کوئلے سے نو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ کی تنصیب پر ایک ارب ستر کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

 

توقع ہے کہ بجلی پیدا کرنے کا یہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔